مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے لندن فلیٹس کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا لیکن شریف فیملی کا کوئی بھی فرد نیب میں پیش نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب لاہور نے ایون فیلڈ لندن کے فلیٹس پرسابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن صفدر، دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا۔ نیب لاہور نے 10 بجے مریم نواز، 11 بجے کیپٹن صفدر اور باقی شریف فیملی کے افراد کو انکوائری کے لیے بلایا تھا لیکن شریف فیملی کا کوئی بھی رکن پیش نہ ہوا۔ دو روز پہلے بھی نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کے بچوں کو طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا ۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیشی کے نوٹس دو روز قبل جمعے کے روز جاتی عمرا رائے ونڈ بھجوائے گئے تھے جو وصول کرلیے گئے تھے۔
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے لندن فلیٹس کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا لیکن شریف فیملی کا کوئی بھی فرد نیب میں پیش نہیں ہوا۔
News ID 1874698
آپ کا تبصرہ